تازہ ترینکھیل

آرمی کی ٹریننگ سے کھلاڑیوں میں فٹنس کا معیار بہتر ہوا : یونس خان

کراچی (نمائندہ سپورٹس) یونس خان اور سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آرمی کی زیر نگرانی فٹنس کیمپ میں فٹنس کا معیار بہتر ہوا ہے۔ اس کیمپ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آ ئی ہے۔ آرمی کے ٹرینرز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ سے فٹنس کے مسائل کا شکار رہی ہے لہٰذا اس بار گرین شرٹس کی ذمہ داری پاکستان آرمی کے سپرد کی گئی۔ ایبٹ آباد میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ نے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر کیا تو یونس خان بھی کیمپ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ٹی ٹوینٹی کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شروع میں تو ٹریننگ سخت لگی مگر اب اس کے عادی ہو گئے ہیں۔ مستقبل میں بھی اس فٹنس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان آرمی کے ٹرینرز نے تو اپنا کام کر دکھایا اب انگلینڈ کا دورہ بتائے گا کہ کونسا کھلاڑی کتنے پانی میں ہے اور اس کا فٹنس لیول کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!