تازہ ترینعلاقائی

نوازشریف کی بدولت معاشی سرگرمیوں کاآغازہوگیا ۔ناصراقبال خان

nasirلاہور(پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر اورپرویزی آمریت کے سیاسی اسیر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کی نیک نیتی سے عنقریب پاکستانیوں کی بدقسمتی کادورخوش قسمتی میں بدل جائے گا۔اگرمیاں نوازشریف وزیراعظم منتخب نہ ہوتے توشایدخدانخواستہ پاکستان کی معیشت کادیوالیہ نکل جاتامگراب ایسانہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے چاہاتومسلم لیگ (ن) کے قومی ایجنڈے سے ملک وقوم کی تقدیرسنورجائے گی۔ایٹمی پاکستان سے اندھیروں کی رخصتی کے دن اب زیادہ دورنہیں ،ہماری قیادت شہرقائدؒ سمیت مختلف شہروں میں سلگتے بدامنی کے انگاروں کوبجھادے گی۔ہمارے قائداوروزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن،ان کی کمٹمنٹ اور پنجاب حکومت حکومت کی مثالی کارکردگی کودیکھتے ہوئے چاروں صوبوں کے عوام نے جی بھرکے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دیا۔ قومی بحرانوں پرقابوپانے ،بجلی چوری،بدعنوانی اوربدامنی کے سدباب کیلئے عوام حکومت کابھرپورساتھ دیں۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کاآغازہوگیاہے۔سنجیدہ سرمایہ کار شخصیات کے نزدیک پاکستا ن میں سرمایہ لگانے کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف سے زیادہ کوئی قابل اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے بدل دیا پنجاب ،اب وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہاتھوں بدلے گاپاکستان ۔ اگر پاکستان کوبدلنا ہے تو عوام کوبھی اپنی سوچ بدلناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی اپنی ذات کیلئے سوچ بچار اوراپنے اپنے مفادات کے پیچھے بھاگنے کاوقت نہیں ،ہماراوجوداوروقاربلاشبہ پاکستان کے طفیل ہے ۔بحیثیت شہری ہماری فلاح و بہبودکاراستہ پاکستان کی تعمیروترقی اوربقاء سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈی پی ایس اوکاڑہ کے نئے پرنسپل ابراراجمل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker