پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات، حکومتی مزا چکھنے کے لیےمولانا رضامند

nawaz and molanaاسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد جمعیت علماء اسلام نے حکومت میں شمولیت کا اعلان کردیا ،۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، میاں نوازشریف نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عوامی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مفاد میں ہر اقدام کیلئے تیار ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف نے ہماری ترجیحات سے اتفاق کیا ہے اور پارٹی نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ،تاہم انکا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو کتنی اور کونسی وزارتیں ملیں گی یہ بعد میں طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بائیسویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker