پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری، وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ

لاہور(پاک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وزیراعظم میاں نوازشریف کی عیادت کے لیے لندن چلے گئے۔ میاں شہبازشریف اپنے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔لندن روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہونگے۔وزیراعظم نوازشریف لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔منگل کے روز انکی اوپن ہارٹ سرجری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button