تازہ ترینفن فنکار

عنایت حسین بھٹی کی آج 17ویں برسی منائی جارہی ہے

لاہور (نمائندہ شوبز) عنایت حسین بھٹی کی آج 17ویں برسی ہے ۔ لوک فنکار ، گلوکار ، پروڈیوسر ، ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر عنایت حسین بھٹی کا سحر آج بھی برقرار ہے ۔  سوہنی کے شہر گجرات سے دل میں اتر جانے والی عنایت حسین بھٹی کی آواز کا سحر آج بھی روز اول کی طرح برقرار ہے ۔ گلوکاری کے ساتھ عنایت حسین بھٹی نے داکاری کے کمال جوہر دکھائے ۔ عنایت حسین بھٹی نے اردو ، پنجابی ، سندھی ، سرائیکی اور بنگالی میں 2500 سے زائد گیت گائے ۔ انہیں پاکستان کا پہلا سپرسٹار پلے بیک گلوکار بھی کہا جاتا ہے ۔ اس گلوکار نے پانچ عشروں تک اپنی آواز کے سحر میں سب کو مسحور کئے رکھا ۔ 1997 میں فالج کے حملے کے سبب مداح ان کی سحر انگیز آواز سے محروم ہوگئے ۔ 1999 کو عنایت حسین بھٹی منوں مٹی تلے جا سوئے

یہ بھی پڑھیں  قومی ٹیم کی واپسی ، کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker