پاکستانتازہ ترین

تمام سی این جی مالکان گیس چور ہیں، خواجہ آصف وفاقی وزیر

khawaja aisfسیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام سی این جی مالکان گیس چور ہیں۔ جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جاوید ہاشمی کی تقریر سے محسوس ہوا کہ وہ واپس آنا چاہتے ہیں۔سیالکوٹ کے مقامی ہوٹل میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں 207 ارب روپے کی سالانہ بجلی کی چوری ہوتی ہے مگر جہاں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے وہاں سب سے زیادہ بجلی دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سی این جی اسٹیشن مالکان کو اچھا خاصا منافع ہوتا ہے لیکن سارے کے سارے چور ہیں۔سارے سی این جی مالکان چورہیں۔ معذرت کے ساتھ یہاں بھی سی این جی مالکان بیٹھے ہیں سب کے سب چور ہیں، گیس چوری کرنے والے سی این جی مالکان کیخلاف کارروائی کریں گے،سی این جی مالکان500ایم ایم سی ایف گیس استعمال کرتے ہیں۔500ایم ایم سی ایف سے2ہزارمیگاواٹ بجلی پیداہوسکتی ہے اور 2ہزارمیگاواٹ سے4گھنٹے لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کرپشن مافیا اتنا طاقتور ہے کہ اس کی طاقت کا اندازہ نہیں لگاسکتے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جاوید ہاشمی کی تقریر سے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ ن لیگ میں دوبارہ آنا چاہتے ہوں۔جاوید ہاشمی کی تقریر سے یہ محسوس ہوا کہ وہ بھی تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف اس وقت جیل میں اور نواز شریف اقتدار میں ہیں۔ 3ماہ بعد زرداری بھی رخصت ہوجائیں گے، جبکہ سونامی صاحب 25 ارکان کے ساتھ اسمبلی میں پھر رہے ہوں گے پھر شاید وہ بھی نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:این اے 122کے ضمنی انتخابات کی مہم کا آج آخری روز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker