بین الاقوامیتازہ ترین

ایران کا حج پرمظاہرے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے، سعودی عرب

جدہ (ڈیسک نیوز)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ایران حج کے موقع پر مظاہرے کرنے کی اجازت مانگ رہا تھا، جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہے کیونکہ اس طرح حج جیسے مقدس موقع پر انتشار کا خطرہ پیدا ہو جاتا، وہ برطانوی وزیرخارجہ فلپ کے ساتھ خطے کی صورت حال کے بارے میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران حج کوسیاست زدہ کرنے کی کوشش کر رہاتھا ۔ سعودی عرب ایرانی حجاج کے سفر کے انتظامات کرنے پر بھی رضامند ہو گیا تھا حالانکہ سعودی عرب کے ایران کے ساتھ کوئی تعلقات ہیں اور نہ ہی سفارتی اور فضائی رابطے ہیں۔ ایران کا شروع دن سے ہی مقصد تھا کہ ایرانی حجاج حج پر نہ جاسکیں، اب وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہیں۔ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ حج معاہدے پر دستخط اس لیے نہیں کیے کیونکہ اُسے دیگر ممالک سے بڑھ کر سہولیات درکار ہیں اورارضِ مقدس پر فساد پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے عراقی انتشار کی ذمہ داری بھی ایران پر ڈالی اور کہا کہ جب تک ایرانی جنرل قاسم سلیمانی وہاں سنیوں کے خلاف مہم کی نگرانی کر رہا ہے عراق میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،عراق میں ایران کی موجودگی قبول نہیں ہے ۔ دہشت گردی برآمد کرنے کی وجہ سے ایران پوری دنیا میں تنہا ہوتا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں  تم کیا جانو شب قدر کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker