بھائی پھیرو(نامہ نگار)سفاک قاتلوں نے ماں اور بیٹی کو نہایت بے دردی قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیر وکے محلہ بشیر ٹاؤن میں رہائش پزیرتا ج بی بی کا خاوند کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا ۔اس نے اپنی بیٹی فوزیہ کی شادی محمد احمد سے کر دی اور اسے اپنا گھر دماد بنا لیا ۔گذشتہ روز سفاک قاتلوں نے ماں اور بیٹی دونوں کو قتل کر دیا ۔ اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔فوزیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بتائی جاتی ہے ۔مزید قتل کے اصل محرکات پولیس کی تفتیش اور پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو گے ۔
یہ بھی پڑھیے :
گوجرانوالہ : پسندکی شادی پررشتہ داروں کاجوڑےپرتشدد
مئی 21, 2012