تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کےمختلف واقعات میں ایک شخص قتل نوزخمی

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید )لڑائی جھگڑے کے سات مختلف واقعات کے دورا ن فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل جبکہ دو خواتین سمیت نو افراد کو شدید زخمی کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ڈولو وال کے رہائشی محمد شریف اور غلام نبی وغیرہ کے درمیان رشتہ کا تنازعہ تھا گذشتہ روز غلام نبی اور غلام رسول نے اپنے دو نامعلو م ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ جس سے محمد شریف جاں بحق جبکہ اس کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیادیگر واقعات میں نواحی قصبہ جندراکہ کے رہائشی محمد انور کو معمولی جھگڑے پر شہبازاور ریاض نے دستی �آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا نواحی قصبہ 48 تھری آر کے رہائشی مقبول حسین کو معمولی جھگڑے پر زوار حسین نے دستی �آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیانواحی قصبہ 22 ڈی کے رہائشی افتخار احمد اور اُسکے اہل خانہ کو سابقہ رنجش پر ریاض، اعجاز، محمود، بشارت اور غلام مصطفی و غیرہ نے گھر داخل ہوکر دستی آلات کے وارکر کے شدید زخمی کر دیا نواحی قصبہ جبوکہ کے رہائشی رزاق احمد اور اُسکی بیوی کومعمولی جھگڑے پر اشفاق اور محمد عباس وغیرہ نے دستی آلات کے وارکر کے شدید زخمی کر دیانواحی قصبہ55 ڈی کے رہائشی عدنان الحسن کومعمولی رنجش پر منور علی اور میاں مرتضیٰ وغیرہ نے دستی آلات کے وارکر کے شدید زخمی کر دیا اڈا پور کے رہائشی محمد رمضان اور اُسکی ہمشیرہ کومعمولی رنجش پر اِنتظار حسین اور محمدامین وغیرہ نے گھر داخل ہوکر دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  خانیوال:اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اسلی گینگ کا سرغنہ اپنے دو ساتھیوں سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker