تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پیرسید سخی بادشاہ کاظمی کا ایک روزہ سالانہ عرس پانچ جون شروع ہوگا

ٹیکسلا(نامہ نگار)حضرت پیر سید سخی بادشاہ کاظمی سرکار کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک پانچ جون بروز اتوارکو سرائے گدائی جی ٹی روڈ ضلع ہری پورمیں شروع ہوگا،عرس کی دعائیہ تقریب کا آغاز صبح سات بجے جبکہ اختتامی دعا ایک بجے دن ہوگی،حضرت پیر سید سخی بادشاہ کاظمی سرکارکے سالانہ عرس میں ٹیکسلا واہ ، حسن ابدال، ہری پور، خانپور، اور گردونواح سے ہزاروں عقیدت مند عرس میں شرکت کریں گے،عرس مبارک کے موقع پر حضرت علامہ سید ظاہر شاہ شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے، گدی نشین سید حسین شاہ کاظمی کے مطابق عرس مبارک کے بہترین انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،جبکہ عرس میں سیکورٹی کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں،انھوں نے عقیدت مندوں سے عرس میں شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے،اختتامی دعا کے بعد شرکاء عرس کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ فٹبال : یوراگوئے نے اٹلی کو ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker