تازہ ترینکھیل

محمدعامرکے سواقومی کرکٹ ٹیم کے سب کھلاڑیوں کو انگلینڈ کا ویزا مل گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)محمد عامر کے سوا دورہ انگلینڈ کے لئے جاری اسکل کیمپ کے لئے منتخب تمام کھلاڑیوں کے ویزے پی سی بی کو مل گئے۔ فاسٹ بولرکے ویزے کی درخواست پی سی بی نے الگ جمع کرائی تھی۔ان کا ویزا چند روز میں ملنے کی امید ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ انگلینڈ کے لئے لاہور میں جاری کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے انگلینڈ کے ویزے مل گئے ہیں۔ پی سی بی نے  کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں برطانوی ہائی کمیشن میں گذشتہ ہفتے جمع کرائی تھیں۔ انہیں کھلاڑیوں میں سے انگلینڈ ٹور کے لئے اسکواڈ چنا جائے گا۔ محمدعامر کا ویزاابھی موصول نہیں ہوا۔ پی سی بی نے قانونی مشیروں کے مشورے سے فاسٹ بولر کی ویزا درخواست الگ جمع کرائی تھی۔ ان کا ویزا چند روز میں ملنے کی امید ہے۔پی سی بی نے اپنے برطانوی ہم منصبوں سے بھی محمد عامر کے ویزے کے لئے مدد کی درخواست کی ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ محمد عامر آئندہ ماہ انگلینڈ کے ٹور پر ضرور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button