تازہ ترینعلاقائی

ہم ایڈپرانحصار کرنے کی بجائے ٹریڈ کوفروغ دینگے ۔کامران مائیکل

kamran michelلاہور(پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنمااوروفاقی وزیربرائے پورٹ اینڈشپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایڈپرانحصار کرنے کی بجائے ٹریڈ کوفروغ دے گی۔ایٹمی پاکستان کے غیوراورخودداروزیراعظم میاں نوازشریف نے ماضی میں جو کشکول توڑدیاتھاوہ اسے دوبارہ اٹھانے کاتصور بھی کرسکتے۔ ہم اپنے ملک میں دستیاب قدرتی وسائل اورہنرمندافرادکی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔وفاقی حکومت عنقریب قومی معیشت کوٹیک آف کی پوزیشن میں لے آئے گی۔وہ مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو کی طرف سے اپنے اعزازمیں ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزادانہ اورآبرومندانہ فارن پالیسی کے حق میں ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی داخلی ،خارجی اورمعاشی ترجیحات پاکستان کے قومی مفادات سے مطابقت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاوقاراوراعتماد بحال ہونے کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔بیرونی سرمایہ کاروں نے انوسٹمنٹ کی نیت سے پاکستان آنے کیلئے اپنابوریابسترباندھ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی اورمن مانی برداشت نہیں کی جائے گی،ایک ایک چورراستہ بندکردیا جائے گا۔ہم نے قومی اداروں کوفعال ،اپ گریڈ کرنے اورمنفعت بخش بنانے کیلئے ہوم ورک کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کاباب بندہونے سے قومی معیشت آئی سی یوسے باہرآجائے گی اوراندھیراچھٹ جائے گا ۔سابقہ حکومت نے قومی اداروں اوراثاثوں کے ساتھ پیشہ ور چوروں سے بدترسلوک کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان پربیرونی قرض کابوجھ بڑھتا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بدترین بحرانوں کے باوجود سابقہ حکومت نے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی نہیں کی جبکہ ہماری حکومت قومی سطح پر بچت ،میرٹ اورشفافیت کواپناشعار بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور :ڈی سی منظر جاوید علی تبدیل، آسیہ گل نئی ڈی سی تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker