پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کاخفیہ فنڈزختم کرنے کااعلان ،شدت پسندوں کومذاکرات کی دعوت

abdul malikکوئٹہ(بیوروچیف) نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں خفیہ فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور مسلح گروہوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اپنے بلا مقابلہ انتخاب کے بعد اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد کرنے پرپورے ایوان اور خاص طور سے ن لیگ سمیت حمایت کرنے والی دیگرجماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد، مسخ شدہ لاشیں ہیں، صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سب کی رہنمائی سے تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، بھائی بھائی کو قتل کررہاہے، 29 اضلاع میں لوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے صوبے کی مسلح تنظیموں کومذاکرات کی دعوت بھی دی اور کہا بلوچستان کی خاطراپنے بھائیوں کے پاس جائیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ ایک سال رہا یا پورے 5سال رہا، عزت کے ساتھ رہوں گا۔ ڈاکٹر عبد المالک نے کہا کہ 18ہویں ترمیم کے بعددفاع، مواصلات، خارجہ پالیسی ، تجارت اور کرنسی مرکز کے پاس ہے باقی سب کچھ صوبوں کو منتقل کردیا گیا ہے، اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ 18ویں ترمیم پر عمل درآمد کریں۔

یہ بھی پڑھیں  وکلاء کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، ہارجیت ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی :طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker