تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مظلو م لوگوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی پی او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ڈی پی او قصو ر سید علی ناصر رضوی کی کھلی کچہری ۔مظلو م لوگوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے حوالا ت کے دروازے کھلے رکھتا ہوں کھلی کچہری میں لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ،ڈی پی او قصور کی طرف سے موقع پر احکامات جار ی کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بھائی پھیرو چلڈرن پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ مظلوم عوام کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جبکہ جرائم پیشہ لوگوں ،چوروں ڈاکوؤں قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کے لئے حوالات کے دروازے کھلے رکھے ہیں ۔میرے درجنوں پولیس نوجوانوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور درجنوں خطرناک جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔اس موقع پر مرد و خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے ڈی پی قصور کو بتایا اور تحریری درخواستیں دیں ان پر ڈی پی قصور نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی پتوکی علی اختر ایس ایچ او تھانہ سٹی طاہر خاں ،ایس ایچ او تھانہ صدر عمران سید بھی موقع پر موجود تھے ۔معروف صحافی اور سماجی راہنما حاجی محمد رمضان نے کھلی کچہری میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کی مناسب تشہیر کی جائے۔اور مقامی صحافیوں کواس بارے قبل از وقت آگاہ کیا جائے تاکہ مظلوم عوام کو کھلی کچہری کے بارے میں پتا چل سکے انہوں نے کہا کہ علاقے میں چوریوں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے روکنے کے لئے پولیس کو اس علاقے میں گرینڈ آ پریشن کرنا چاہیے ۔اس کے جواب میں ڈی پی قصور نے کہا کہ بھائی پھیرو کے علاقے میں منشیات فروشی عام ہے میں نے اسے روکنے کے لئے مقامی پولیس کو سپیشل ٹاسک دے دیا ہے ان شا اللہ جلد ہی اس علاقے کو منشیات فروشوں سے نجات دلا دی جائے گی ۔کھلی کچہری میں صحافیوں ،،معززین علاقہ اور عوام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 18 سال بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker