پاکستانتازہ ترین

پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گی

اسلام آباد(بیوروچیف)پانامہ لیکس پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا آج پانچواں اجلا س ہوگا۔ جس میں حکومت اور اپوزیشن میں  ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے ضابطہ کار پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی  کا اجلاس آج پھر اسلام آباد میں سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا ، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت پانامہ کے حوالے سے ٹی آراو از پر  ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کریں گی۔  اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔واضح رہے کہ  ٹی او آرز میں  سے وزیراعظم نواز شریف کا نام نکالنے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا جسے ختم کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button