پاکستانتازہ ترین

پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا: چودھری نثار

کلر سیداں (نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان  نے کہا ہے کہ  پارلیمانی نظام میں وزیراعظم  نواز شریف کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، پارلیمانی نظام اور قانون کو سمجھنے والے بے پرکی اُڑاتے ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔  دہشتگردی ختم نہیں ہوئی لیکن اس میں بہت حد تک کمی آئی ہے، اب تومہینے اور ہفتے گزر جاتے ہیں دھماکہ نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے  پانامہ لیکس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ یہاں نان ایشو کو ایشو بنا دیا جاتا ہے، عوام کی توجہ غیر اہم ایشو پر موڑ دی جاتی ہے۔انہوں نے پارلیمانی نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی نظام اور قانون کوسمجھنے والے بے پرکی اُڑاتے ہیں، دنیا میں پارلیمانی نظام اور حکومت میں وزیراعظم کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔ پارلیمانی نظام میں وزیراعظم ہی وزیراعظم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غلط کام کرنا آسان ہےلیکن صحیح کام کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے بین الاقوامی دوروں پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  تین سال میں کئی بار بیرون ملک گئے ہیں کیا کوئی قانونی اور  آئینی  خلا پیدا ہوا؟انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی غیر موجودگی میں کابینہ اپنا کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یہ فرعون بن چکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker