پاکستانتازہ ترین

راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری کل جاری ہونے کا امکان

zaradi and fashiکراچی(نامہ نگار) رینٹل پاورکرپشن کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے بدھ کے روز کیا جائےگا۔ ذرائع کےمطبق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین نیب فصیح بخاری کےدرمیان بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں راجہ پرویز اشرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے کل راجہ پرویز اشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ چیئرمین نیب کی بدھ کے روز راولپنڈی میں اعلیٰ فوجی حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضمیر پروف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker