بین الاقوامیتازہ ترین

وزیراعظم کی صحت میں بہتری،آئی سی یو سے کمرے میں منتقل

لندن (ڈیسک نیوز)کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف تیزی سے روبصحت ہیں۔انہیں آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو کچھ دیر واک کرائی اور بٹھانے کی بھی کوشش کی۔معالج نواز شریف کی صحت سے متعلق مطمئن ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کو کھانے میں ہلکی پھلکی غذائیں دی جارہی ہیں۔ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کا معائنہ کیا، واک کرائی اور بٹھانے کی کوشش بھی کی۔لندن کے ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق اطمینان کااظہار کیا۔وزیراعظم کی درازی عمر،تندرستی اور سلامتی کے ایک جانب ملک بھر میں دعائیں کی جارہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب مختلف سربراہان مملکت سمیت دنیا بھر سے وزیراعظم کی صحت سے متعلق خیر سگالی پیغامات کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button