تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محکمہ ٹیلی فون کے ملازمین اور افسران کی نا اہلی کی وجہ سے سینکڑوں ٹیلی فون بند

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔محکمہ ٹیلی فون کے ملازمین اور افسران کی نا اہلی کی وجہ سے سینکڑوں ٹیلی فون بند ۔ڈی ایس ایل سروس کا بھی بُرا حال رشوت خور عملہ نظرانہ لے کر ٹیلی فون ٹھیک کر کے اپنی تجوریاں بھرنے لگا عام صارفین کا بُرا حال ۔سرکاری اداروں اور دونوں تھانوں کے بھی ٹیلی فون خراب ۔ٹیلی فون ٹھیک نہ ہوئے تو محکمہ ٹیلی فون کے دفاتر کے باہر عملہ کی کرپشن کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ایکسیچنج کے عملہ اور مقامی ایس ڈی او کی نا اہلی اوررشوت خوری کی وجہ سے بھائی پھیرو کے سینکڑوں ٹیلی فون بند پڑے ہیں اور سینکڑوں ٹیلی فونوں کی ڈی ایس سروس بھی کئی ماہ سے وقفے وقفے سے چلتی ہے جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو اپنے اداروں کو خبریں بھیجنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مالیاتی اداروں اور بنکوں کا بھی آن لائن رابطہ منقطع رہتا ہے جس سے کاروباری نظام معطل ہو کر رہہ گیا ہے محکمہ کے رشوت خور ملازمین نذرانہ لے کر ٹیلی فون ٹھیک کرتے ہیں جبکہ عام صارفین کو کہہ دیا جاتا ہے کہ چونکہ آپکی لائن خراب ہے یا لائن ایریا لمبا ہے اس لئے آ پکا ٹیلی فون نہیں چل سکتا ہے ۔جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے سربراہ ملک محمد عثمان نے کہا ہے کہ محکمہ ٹیلی فون کے عملہ کی کرپشن کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کو بھی روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ پی ٹی سی ایل کے عملہ کی لوٹ مال کے خلاف مہم چلائی جائے گی اور کرپٹ عملہ کے خلاف یہاں کے تمام عوامی سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کریں گے ۔انہوں نے اتصلات کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ بھائی پھیرو کے عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے دریں اثنا پریس کلب بھائی پھیرو سمیت کئی صحافیوں نے بھی کہا ہے کہ محکمہ ٹیلی فون کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  صدرمملکت کی جانب سے گورنر سندھ کیلئے نشان امتیاز کا اعزاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker