پاکستانتازہ ترین

پنجاب کی نئی کابینہ آج شام 7 بجے حلف اٹھائے گی،قائم مقام گورنررانا اقبال حلف لیں گے

punjab assemblyلاہور(نامہ نگار) پنجاب کی نئی کابینہ آج شام 7 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ میں 15سے 20تک وزیر شامل ہونگے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوٴس میں ہوگی، گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود کا استعفی ٰ منظور ہونے کے باعث صوبائی اسمبلی کے اسپیکر رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر کی حیثیت سے نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا حجم 15 سے 20تک رکھے جانے کا امکان ہے۔ رانا ثناء اللہ کو سینئر وزیر کے علاوہ بلدیات اور قانون کی وزارتوں کاقلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ رانا مشہود وزیر قانون، زعیم قادری وزیرِتعلیم ، مجتبیٰ شجاع وزیر خزانہ ، اقبال چنڑ وزیرجیل خانہ جات ہوسکتے ہیں۔ طاہر خلیل سندھو کو وزیر اقلیتی امور ، ملک ندیم کامران کو وزیر خوراک و زراعت اور راجہ اشفاق سرور کو وزارت منصوبہ بند ی مل سکتی ہے ۔خواجہ سلمان رفیق کو مشیر ِصحت بنائے جانے کاامکان ہے، ذکیہ شاہنواز اورمقصود قادر لغاری کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر کو برصغیر کے بیشتر مسائل کا سبب قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker