تازہ ترینفن فنکار

پاکستان آنے کی جستجو ہے، انیل کپور

ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ بے صبری سے پاکستان آناچاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں 59 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ ان کے کام اور فلموں کو پسند کرتے ہیں۔انیل کپور نے پاکستان آنے کی جستجو ظاہر کرتے ہوئے کہا ’میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتا ہوں اور اگر مجھے وہاں بلایا جائے گا تو میں ضرور آؤں گا‘۔انہوں نے پاکستان میں رہنے والوں کا اپنے کام کو پسند کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker