شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:پاکستان کوکرپٹ عناصر نے تباہ کردیا،حسن علی ٹیپو

مصطفی آباد:پاکستان کوکرپٹ عناصر نے تباہ کردیا،حسن علی ٹیپو

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان کوکرپٹ عناصر نے تباہ کردیا ، وزیراعظم پاکستان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں سے عوام مایوس ہوچکے ،حکیم الامت کے خواب اور قائداعظم پاکستان محمدعلی جناح کے پاکستان کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے،اچھی شہرت کے حامل افراد روشن پاکستان بنانے کیلئے پاکستان فلاح پارٹی کا ساتھ دیں ، کلمہ کے نام پر حاصل کئے جانیوالے پاکستان میں آج کلمہ و درود پڑھنے پر پابندیاں لگ چکی ہیں ، ان خیالات کااظہار حسن علی ٹیپو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے صدر PFPقصور مفتی فیاض احمدانصاری کی زیرصدارت اے ٹی آئی کے سابقین پروفیسر رفیق اشرفیؒ ، مفتی سعادت علی قادریؒ ، راؤ نویداقبال خاںؒ ،شاہد دلدار مغلؒ اور ملک منورنوناریِ ؒ کی یاد میں مصطفی آباد کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس و قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مفتی فیاض احمدانصاری نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں PFPتمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ نعت کونسلوں کی آل پارٹیز کانفرنس کرکے قصور انتظامیہ اور علماء و مذہبی حلقوں کے درمیان تمام پیداشدہ غلط فہمیوں کو دور کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،اورامن کیلئے مثبت تجاویز دی جائیں گی ،اس موقع پر کونسلر مظفروارثی صدرتحصیل قصور، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود الہی چشتی،سابق رہنماء اے ٹی آئی چوہدری سمیع اللہ جٹ، کونسلر میونسپل کمیٹی چوہدری امتیاز اختر ، سرپرست حکیم عبدالرشیدانصاری ،اشتیاق احمدبھٹی ضلعی ناظم ATIمولانا عبدالحمید سعیدی ،مفتی منصب علی قادری،شیخ ایس ایم شاہین، ڈاکٹر یوسف، مہرفاروق عالم، محمدتنویرشاہد باجوہ،عطاء محمدقصوری ، مہرعمران آفتاب، مولاناغلام مرتضی چشتی، ڈاکٹرجاویداسحاق ودیگر نے بھی خطاب کیا ،آخر میں مرحومین کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  آئی فون 7 کے نئے فیچر منظرعام پر آگئے