پاکستانتازہ ترین

فاروق ستار کے گھرکا محاصرہ، ایم کیوایم کا آج احتجاج کا اعلان

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم نے رہنما فاروق ستار کے گھر پر محاصرے کیخلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرفاروق ستارکے گھرکے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے آج کراچی سمیت سندھ بھرمیں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کاروباراورٹرانسپورٹ بند رکھیں۔رابطہ کمیٹی نے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب رینجرز کی بھاری نفری نے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹرفاروق ستار کے گھر اور پورے علاقے کا کئی گھنٹے تک محاصرہ کیا لوگوں کو تراویح کی ادائیگی تک کیلئے گھروں سے باہرنکلنے نہیں دیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے محاصرے سے ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج احتجاج کے طور پر اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اور پرامن اندازمیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button