تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نا اہل ایس ڈی او کی بدولت کوٹ جوئیانوالہ کا ٹرنسفارمر تاحال نصب نہ ہوسکا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لیسکوسب ڈویژن بھائی پھیرو کے نا اہل ایس ڈی او کی بدولت کوٹ جوئیانوالہ کا ٹرنسفارمر تاحال نصب نہ ہوسکا ، روزے داروں کی واپڈا اہلکاروں کو بددعائیں،حکومت وقت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔ لیسکو واپڈا سب ڈویثرن بھائی پھیروے ایس ڈی او کی نااہلی کی بدولت کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی کرپشن کنگز اہلکاروں نے کوٹ جوئیانوالہ کا ٹرنسفارمر تاحال نصب نہ کرکے فرعونیت کی مثال قائم کردی جبکہ ماہ رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے میں لوگ نیک کام کرتے ہیں اور لوگوں کی دعائیں لیتے ہیں مگر یہاں پر واپڈا اہلکاروں نے فرعونیت کی مثال قائم کرتے ہوئے روزہ داروں سے بدعائیں لینا شروع کررکھی ہیں جبکہ اعلیٰ حکام نے بھی اس ضمن میں خاموشی اختیار کررکھی ہے اس موقع پر ایک شہری اعجاز احمد نے بتایا کہ واپڈا حکام کو شرم نہیں آتی جو ماہ رمضان میں بھی 16سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کی بدعائیں لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button