تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:اصلاح کے لیے کی جانے والی تنقید کو سراہتے ہیں، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیےِ،ڈی پی او

ساہیوال (بیورو چیف متین صمدانی سے) اصلاح کے لیے کی جانے والی تنقید کو سراہتے ہیں، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے اس سے خامیاں اجاگر ہوتی ہیں ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام متین صمدانی کے مطابق ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح کے لیے کی جانے والی تنقید کو سراہتے ہیں، اس سے خامیاں اجاگر ہوتی ہیں صحافی اور پولیس ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور ایک دوسرے کے تعاون سے ہی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحافی مثبت رپورٹنگ کریں گے اور منفی صحافت سے اجتناب برتیں گے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ جرائم کو ختم کرنے کے لیے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ہائی سکیورٹی جیل میں سکیورٹی کے حوالے سے کچھ خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے تاجر برادری سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں جرائم پر قابو پانے کے لیے وہ رضاکار تیار کریں اور انہیں شناختی کارڈ بھی مہیا کریں جو کہ بازاروں میں جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں سرعام منشیات فروشی کے خلاف شکایات پر انہوں نے کارروائی کرنے کا عزم کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button