تازہ ترینکھیل

محمدعامر کو انگلینڈ کاویزا مل گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کودورہ انگلینڈ سے پہلے اچھی خبر یہ مل گئی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامرکوانگلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے اوراب وہ سترہ جون کو قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے محمد عامر کوانگلینڈ کا ویزا جاری کردیا ہے۔ برٹش پریس کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے محمد عامر کو ویزا جاری کردیا ہے اور اسکی اطلاع ان کے گھر پر بھی دے دی گئی ہے۔ محمد عامر لارڈز کے اسی گراؤنڈ پر 14 جولائی سے چھ سال بعد دوبارہ ٹیسٹ کیریئر شروع کریں گے جہاں اگست دو ہزاردس میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی گئی تھی۔محمد عامر نے اگست دوہزاردس کو آخری ٹیسٹ میں اپنی تباہ کن سوئنگ باولنگ سے انگلش بیٹسمینوں کے چھکے چھرا دیئے تھے اور صرف چوراسی رنزدیکر چھ وکٹیں اڑا لی تھیں۔ عامر نے اپنے مختصر کیریئر میں چودہ ٹیسٹ میں 51 بلے بازوں کو پیولین کی راہ دکھائی جس میں تین مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کودوروز کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker