تازہ ترینعلاقائی

ڈرون حملوں پرتحریک انصاف نے چپ کیوں سادھ لی؟ غلام بلور

ghulam bilourپشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے حالیہ امریکی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے اس معاملے پر چپ کیوں سادھ لی؟۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ڈرونز کو مارگرانے کے نام پر عوام سے ووٹ لیے لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈرون حملوں پر چپ سادہ رکھی ہے اور ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے تو درکنار مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا گیا۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین کو ڈرون حملوں کے خلاف مظاہروں اور بھوک ہڑتال کے ذریعے احتجاج کرنا چاہیے تھا‘ قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مذمتی قراردادیں بھی پاس کرانا چاہیے تھیں اور اس کے باوجود حملے نہ رکے تو پھر انہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینا چاہئیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی سرحدوں کا احترام نہیں کیا جارہا اور بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے نے ڈرون حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں غلام احمد بلور کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھاری مارجن سے شکست دی تھی ، پولنگ کے دوران ہی غلام بلور نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے عمران خان کو کامیابی پر مبارک باد بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کاروائیوں میں 25 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker