پاکستانتازہ ترین

پاناما لیکس؛ ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹرمز آف ریفرنس طے کرنے والی پارلیمانی کمیٹی ساتویں اجلاس میں بھی کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکی جس کے بعد اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آر طے کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، اکرم درانی، خواجہ سعد رفیق، زاہد حامد، انوشہ رحمان اور میر حاصل بزنجو شریک ہوئے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق بشیرچیمہ، الیاس بلور اور صاحبزادہ طارق اللہ شریک ہوئے تاہم ایم کیو ایم کے رکن بیرسٹر سیف آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔اجلاس کے دوران حکومتی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم اور ان کے خاندان سے تحقیقات کے آغاز سے متعلق جواب دینا تھا تاہم کافی دیر تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے جس کے بعد اجلاس منگل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے رکن شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے خاندان کا احتساب نہیں چاہتی جس کی وجہ سے بات پہلے سے بھی زیادہ بگڑ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے ، اعتزاز احسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker