تازہ ترینعلاقائی

قصور:لیہ کارہائشی 19سالہ محنت کش نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

قصور(حافظ جاوید الرحمان سے) لیہ کارہائشی 19سالہ محنت کش نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، دو روزبعد لاش بر آمد، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد نہر میں پابندی کے باوجود نہانے والوں کا رش، لیہ کے چک نمبر 148کا رہائشی محمد عمران جو نواحی گاؤں نبی بخش کی ایک فیکٹری میں ملازم تھا گزشتہ روز نہر میں نہانے کیلئے آیا کہ تیز لہروں میں اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، دو روزبعد لاش بر آمد،، اس نہر میں ہر سال 8سے 10افراد ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں، جبکہ متعلقہ محکمے نہر میں نہانے پر پابندی پر عمل در آمد کروانے کیلئے کہیں نظر نہیں آتے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button