پاکستانتازہ ترین

خواجہ سعد رفیق کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ دو سالوں میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ایوان وزیراعلیٰ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقدارکی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اُٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ دو برسوں کے دوران عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ شہبازشریف نے کہا کہ آج کا پاکستان ماضی کےمقابلے میں زیادہ پُرامن اور محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے نہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں، ملک عمرفاروق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker