پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا کا495 ارب کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا اسمبلی کابجٹ اجلاس آج اسمبلی ہال میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ وزیرخزانہ مظفرسید بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال2016-17 کےلئے خیبرپختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 495 ارب تک ہونے کاامکان ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 161 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ قابل تقسیم وفاقی محاصل سے خیبرپختونخوا کو 328 ارب ملنے کاامکان ہے۔ مالی سال کے بجٹ میں حکومتی وسائل میں اضافے کےلئے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیاگیا ہے۔بجٹ میں زراعت،آبپاشی،مائنگ اورتعمیرات کےلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ سرکاری زمینوں کی کاروباری مقاصد کے لئے طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔ مالی سال2016-17 کے بجٹ میں کل 1516 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 255 نئے اور 1261 جاری شدہ منصوبے شامل ہیں۔ بجٹ میں صحت کےلئے17ارب، تعلیم کےلئے بھی 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ اور گردونواح میں عیدالفطر کے اوقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker