پاکستانتازہ ترین

دنیابھر میں آج خون عطیہ کرنیکا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آج  پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ قرآن میں ارشاد ہے کہ جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی اس نے تمام انسانیت کو بچالیا۔چودہ جون کو دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتاہے ، عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر یہ  دن 2004 سے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک میں سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے ،اس دن کا مقصد عالمی سطح پر مریضوں کے لئے محفوظ خون کی دستیابی اور زندگی بچانے کے لئے خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، صحت مند افراد کی طرف سے دیا گیا خون کا عطیہ ان مریضوں کے کام آتا ہے جن کی زندگی کسی وجہ سے خطرے میں ہوتی ہے۔خون عطیہ کرنے سے بہت سے افراد عمر بھر کی معذوری سے بچ جاتے ہیں اور کئی مریضوں کو نئی زندگی مل جاتی ہے۔تاہم ماہرین طب کا کہنا ہے کہ خون کے عطیات دینے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ ضروری ہے ، جو ایک ماہر معالج کی زیر نگرانی ہونا ضروری ہے۔عطیہ کرنے کے لئے اسی خون کی ضرورت ہے جو بیماریوں سے مکمل طور پر پاک اور صحت مند ہو۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker