تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس محمدعمران سلفی کی زیر صدارت منعقدہوا

imran salfiمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس محمد وعمران سلفی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں20روز قبل صحافی کے ساتھ ڈاکیتی کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ مذمتی اجلاس صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کاہنہ پریس کلب کے صحافی ماجد علی شاہ کے ساتھ 20روز قبل ہونے والے ڈاکیتی کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں چوہدری اصغر علی، منیر احمدبھٹی، میاں شفیق احمد، الیاس ملک، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،شاہد عمر، ارشد علی سندھو، ارشد علی شامی، احمد جمال ایڈووکیٹ، عبدالمنان سلفی، احسان اللہ خاں، سید اسرار احمد زیدی ، سعید احمد بھٹی، حافظ طاہر اقبال، زبیر بھٹی ودیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر ماجد شاہ کے ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button