تازہ ترینکھیل

برطانیہ نے محمد عامر کو ویزہ دیدیا، دورہ انگلینڈ میں شمولیت کنفرم

لاہور(نمائندہ سپورٹزس) فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ برطانیہ کے لئے سفری دستاویزات پی سی بی کوموصول ہو گئیں ، محمد عامر 18 جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو فاسٹ بولر محمد عامر کا ویزہ لگا پاسپورٹ موصول ہوگیا جس کے بعد ان کا قومی ٹیم کے ہمراہ جانا کنفرم ہوگیا۔ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے 17 اور 18جون کی درمیانی شب برطانیہ کے لئے روانہ ہوگی۔محمد عامر 2010 میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا بھگتنے کے بعد پہلی بار انگلینڈ کی سرزمین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کو سفری دستاویزات مکمل ہونے سے مشروط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  چینوٹ:ڈویژنل کمشنر ڈی سی او کے دفتر میں خودساختہ مہنگائی کیخلاف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker