پاکستانتازہ ترین

جُھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے، پرویز رشید

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں سب سے جھک کر ملتا ہوں بلاول بھٹو زرداری کو حق ہے کہ وہ اپنا تبصرہ کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے کہا کہ میرا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا چیمبر بالکل ساتھ ساتھ ہے۔انہوں نے مجھے کھجوروں کا تحفہ بھیجا، جس کا شکریہ ادا کرنے ان کے پاس گیا اور ان سے جھک کر ملا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کوئی برا وقت نہیں بلکہ معمول کا وقت ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کا معاملہ سڑکوں پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لئے پہلے ہی دن سے سڑکوں پر آ کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!