تازہ ترینعلاقائی

قصور:انصاف ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہر صورت میں ملنا چاہیے ،ڈی پی او

قصور (بیورورپورٹ)ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہاانصاف ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہر صورت میں ملنا چاہیے ہم نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بالکل تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اللہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب تھانوں میں شہریوں کو عزت بھی ملے گی، انصاف بھی ملے گااور مقدمات کی تفتیش سو فیصد نہیں بلکہ ہزار فیصدمیرٹ پر ہو گی۔کھلی کچہری کے دوران 67سائلین نے درخواستیں گزاری جن پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!