پاکستانتازہ ترین

راجہ ظفرالحق سینیٹ میں قائدِ ایوان مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

rajaاسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ ظفرالحق کو سینیٹ میں قائدِ ایوان بنائے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم میاں مححد نواز شریف نے راجا ظفرالحق کو سینیٹ میں قائدِ ایوان مقرر کیا تھا۔راجہ ظفر الحق سینیٹ کے اگلے ہفتہ ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ اُن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ میاں نواز شریف نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد سینیٹ میں نون لیگ کی قیادت کے لیے راجہ ظفرالحق کا انتخاب کیا تھا۔ سینیٹ میں قائدِ ایوان کی نشست گزشتہ ہفتہ فاروق ایچ نائیک کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker