تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:موجودہ حکومت پاکستان کے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی،میاں منیر

mian munirاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے کروڑوں عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی سالوں کا بگڑا توانائی کا بحران دنوں میں ختم نہیں ہوسکتا لیکن قوم کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ فتح ٹاؤن میں اوکاڑہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن شیخ کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں صدر اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس ذوالفقار علی اٹھوال ،سلطان محمود چوہدری ،سینئرصحافی ارشد ملک ، محمداشفاق چوہدری ،محمد مظہر رشیدودیگر شامل تھے میاں محمد منیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پر قوم نے بہت بڑا احسان کیا ہے جنہوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے سابق حکمرانوں کو مسترد کرکے اقتدار میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے حوالہ کیا ہے مسلم لیگ ن قوم کی اس امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کرے گی اور نہ ہی اب کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سالوں کا بگاڑ دنوں میں سیدھا نہیں کیا جاسکتا البتہ موجودہ حکومت پاکستان کے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گی انہیں واضح فرق محسوس ہوگا عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے بہت جلد اس کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوجائیں گے میاں محمد منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اوکاڑہ کے عوام کو بیحد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور مجھ پر مکمل اعتماد کیا اللہ تعالیٰ مجھے انکی توقعات پر پورا اترنے کی ہمت اور توفیق عطافرمائے *

یہ بھی پڑھیں  مصطفیٰ کمال کاکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر جانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker