پاکستانتازہ ترین

پاک ایران سرحد پر پاکستان گیٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

تفتان(ڈیسک نیوز) کلکٹر کسٹم سعید جدون، بریگیڈیئر خالد بیگ، کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل کاشف اعجاز چودھری اور ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پرکانی نے 2 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 30، 30 فٹ کے دو گیٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے پہلی مرتبہ تفتان سرحد پر بنائے جانے والے گیٹ کا مقصد نہ صرف ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کو پاکستان کے متعلق اچھا تاثر دینا ہے بلکہ اس گیٹ کے ذریعے آمد و رفت کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا کر آنے جانے والوں کو سہولیات بھی مہیا کرنا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر خالد بیگ نے کہا کہ تفتان میں سرحدی گیٹ کا قیام اہم سنگ میل ہو گا جس سے پاکستان کی عظمت و شان میں اضافہ ہو گا۔ جبکہ کلکٹر کسٹمز سعید جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان گیٹ پاک ایران تجارت و آمد و رفت کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مقامی انتظامیہ کے حکام بھی موجود تھے –

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا، محمد منشاء اللہ بٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker