پاکستانتازہ ترین

طورخم بارڈر آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر ایجنسی میں پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کئی روز سے بعد رہنے والے طورخم بارڈر کو کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کی بڑی تعداد نے آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔ گزشتہ چھ روز کی جاری کشیدگی ختم ہونے کے بعد پاک افغان بارڈر کو طور خم کے مقام پر ہر قسم کی آمد رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے مال گاڑیاں پاکستان کی سرحد میں داخل ہوگئیں ہیں، جبکہ آمدورفت کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ طورخم بارڈرتیرہ جون کو افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد بند کردیا گیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے میجرجواد علی چنگیزی شہید ہوگئے تھے، جبکہ انیس جوان زخمی بھی ہوئے تھے، تاہم پاک افغان سرحدی حکام کی ملاقات میں کامیاب مزاکرات کے بعد طورخم بارڈر کو آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button