تازہ ترینکھیل

قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ

team cلاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم صبح سات بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی اور غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے براستہ دوبئی انگلینڈ روانہ ہوگئی۔دورے کے دوران قومی ٹیم چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا جہاں 2010 میں سپاٹ فکسنگ میں تین پاکستانی پلئیرز کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز ہمیشہ ہی ٹف رہی ہے، امید ہے محمد عامر پریشرہینڈل کرلیں گے، انگلینڈ کا مشن پوسیبل بنانے کیلئے کھلاڑیوں کا ہیمشائر میں ایک اور ٹریننگ کیمپ لگے گا، جس کے بعد وارم اپ میچز سے دورے کا آغاز ہوگا، کپتان مصباح الحق سمیت متعدد کرکٹر پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے

یہ بھی پڑھیں  ہم پربے رحم،سفاک حکمران ہی مسلط کیوں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker