تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی او نے ویگنوں میں سی این جی بھروانے پرپابندی عائد کر دی

okaraاوکاڑہ( محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفسیر احسان بھٹہ نے ویگنوں میں سی این جی بھروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی این جی اسٹیشن مالکان احکامات کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ڈی سی او نے کہا کہ اوگرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ویگنوں میں گیس بھروانے پر پابندی کا فیصلہ گیس سلنڈرز سے متعلقہ بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں سکولوں اور کالجوں کے بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ڈی سی او نے کہا کہ دیگر غیر معیاری سلنڈر اور گیس کٹس کا استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جا رہی اور خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے*

یہ بھی پڑھیں  قصور:پاکستان وسائل سے مالا مال علاقہ ہے، ڈاکٹرعبدالقدیرخاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker