پاکستانتازہ ترین

کرپشن برداشت نہیں کروں گا ،کام کرنےوالا ہی میرا دوست ہے، وزیراعظم پاکستان

Pakistan-PM-Lahore-EnergyMeeting_6-6-2013_104082_lاسلام آ باد(بیوروچیف) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کام کرنے والا ہی ان کا دوست ہے وفاقی کابینہ میں شامل وزیروں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں توانائی بحران، امان و امان کی صورت حال، نئے مالی سال کے لئے بجٹ کی تیاری اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ دے کر خدمت کا موقع دیا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے انتخابی منشور پر سو فیصد عمل کرے گی، انہوں نے کہا کہ ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہے لیکن اگر خلوص نیت سے کام کیا جائے تو تمام مسائل پانچ سال میں ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ جو کچھ کہہ رہے کہ وہ عوام کا مفاد ہے، وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی اور ہر 6 ماہ بعد اس جائزہ لیا جائے گا اور کار کرنے والا ہی ان کا دوست ہوگا۔  بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزراء اپنے اخراجات تیس فیصد کم کریں اور وقت پر دفتر آنے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ہمارے سیاسی بازی گَر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker