تازہ ترینکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ستمبر میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے پر متفق

لاہور(نمائندہ سپورٹس): پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان ستمبر، اکتوبر میں کھیلی جانیوالی سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز پر اتفاق ہوگیا، سیریز کی تاریخوں پر اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ستمبر اکتوبر میں کھیلی جانیوالی سیریز کیلئے ویسٹ انڈین بورڈ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے راضی ہوگیا ہے۔پی سی بی اپنی ہوم سیریز میں دوکی بجائے تین ٹی ٹوینٹی کھیلنے کا بھی خواہشمند ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈین بورڈ نے تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کیلئے بھی مثبت جواب دیا ہے۔آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے کھیلے جانے تھے لیکن پی سی بی نے ویسٹ انڈین بورڈ کو تین میچز کیلئے راضی کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوینٹی پرمشتمل سیریز کی تاریخوں پر بات چیت جاری ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بشیراحمد بلورکی شہادت،ANPنے تمام تر سرگرمیاں فوری طور پر معطل کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker