پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء پر سرکاری گاڑیوں میں انتخابی مہم کرنے پر پابندی

میر پور(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں ریاستی و وفاقی وسائل کے استعمال پر نو ٹس لیتے ہوئے سرکاری گاڑیوں اور پروٹوکول پر پابندی عائد کر دی ۔مظفرآباد میں الیکشن کمیشن کی جانب ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں وفاقی وزراء سمیت آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور وزرا کو سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو اس بات پر پابند کیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی وفاقی نمائندے کو پروٹوکول نہ دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر پابندی نہ کرنے والے جماعتوں اور افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی دیکھنے کو ملی ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور: ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ، 3 ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker