تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی او نےعوامی شکایات پر تین ایس ایچ اوزکو معطل کرکے لائن حاضر کردیا

okara press clubاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر تین ایس ایچ اوز کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ انکی جگہ پر اچھی شہرت کے حامل پولیس آفیسرز کو تعینات کردیا ہے جبکہ ایک ایس ایچ او کا تبادلہ کردیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ راجہ بشارت محمود نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات کے پیش نظرضلع اوکاڑہ کے چار تھانوں صدر دیپالپور،منڈی احمد آباد،شیرگڑھ اور راوی میں تعینات ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا ہے انسپکٹر میاں انور علی ،انسپکٹر محمد اسلم مجھیانہ اور منور بلوچ کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے سی آئی اے کے انچارج انسپکٹر جاوید احمد خان کو ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور، انسپکٹر حاجی سیف الرحمن کو ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ،سب انسپکٹر محمد افضل جتوئی کو ایس ایچ او تھانہ منڈی احمد آباداور آفتاب صابرکو ایس ایچ او تھانہ راوی تعینات کردیا ہے دریں اثناء مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اوکاڑہ کے چیئرمین مولانا ظفراللہ قمر لکھوی اور دیگر نے جاوید احمد خان کی بطور ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور تعیناتی کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل علاقہ کو ایک نااہل اور کرپٹ پولیس آفیسر سابق ایس ایچ او صدر دیپالپور سے نجات مل گئی ہے جس سے انصاف خریدنا پڑتا تھا ایسے آفیسرز نے محکمہ پولیس کو بدنام کیا ہوا ہے انہیں محکمہ سے ہی فارغ کردینا چاہیے*

یہ بھی پڑھیں  کوٹلی: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو پورا موقع دیا، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker