تازہ ترینعلاقائی

ٓآزادکشمیر:عید کی آمد آمد ،پولیس اور منشیات فروشوں کے وارے نیارے

مظفرآباد (چیف رپورٹر )عید کی آمد آمد ،پولیس اور منشیات فروشوں کے وارے نیارے،آذادکشمیر کے اضلاع میر پور بھمبر ،کوٹلی ،پلندری،راولاکوٹ ،باگ،مظفرآباد ،نیلم اور ہیٹیاں بالا کے شہروں و دیہاتوں میں سماج دشمن عناصر قانون کی چادر تلے کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے میں مصروف ،ضلعی شہروں اور گردونواح کے قصبوں میں سینکڑوں منشیات فروشوں کے اڈے دن رات چل رہے ہیں جہاں سے شراب ،چرس ،گردہ،افیوں اور دیگر منشیاتی اشیاء سر عام فروخت کی جارہی ہیں۔ معلوم ہو ا ہے کہ منشیات کا بڑا ذخیرہ ملک کے دوسرے حصوں ،پشاور،ہزارہ ،مری سے ترسیل بھی کیا جاتا ہے ۔نشیٗوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈرگ مافیا کو قانون کے رکھوالے درپردہ کھل کر تعاون ،آذادی اور معقول بھتہ خوری کا راج جما رکھے ہیں ۔پولیس کی کارکردگی کا المیہ یہ ہے کہ مختلف چوکوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاران عام گذر گاہ شہریوں ،چلتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سواروں کو بلاوجہ روک کر ہراساں کرکے عید ایڈوانس وصول کرنے کی مہم پر مگن ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرگ مافیا کے ہیوی سپلائرز کا اعلی سطح تک اثر و روسوخ ہونے کی وجہ سے اس لاقانونیت پر کوئی نظر نہیں ،جبکہ بتایا جاتا ہے کہ لاکھوں روپے کا کمشن بھی محفوظ انداز سے مطلوبہ شخصیات تک پہنچایا جاتا ہے پولیس مافیا کی سرپرستی میں منشیات سے جنم لینے والے دیگر جرائم کا معمول سے اضافہ ہونا باعث تشویش ہے۔سماجی حلقوں میں اس تباہ کن صورت حال پر شدید ردعمل پایا جارہا ہے ۔پاک نیوز لائیوسے عام شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈرگ مافیا اور پولیس کے ناسوروں نے ایسا بھیانک اور مجرمانہ سلسلہ جاری رکھا تو احتجاجی مہم کیلئے عوامی رابطے تیز کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔مذہبی و سماجی شخصیات نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاقانونیت کے کلچر کو بند کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button