تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:قحبہ خانو ں اور فحاشی کے اڈوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن

hujraحجرہ شاہ مقیم(نامہ نگار) قحبہ خانو ں اور فحاشی کے اڈوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن،متحد اسلامی کونسل نے احتجاج کی کال واپس لے لی ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم سے مذاکرات کا میاب انتظامیہ نے ایک ہفتہ میں علاقہ سے قحبہ خانے بند کروانے کی یقین دہانی کروادی ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم اور گردونواح میں بد کاری کے اڈے گلیوں ،کوچوں اور محلوں میں جابجا طور پر قائم ہوگئے جہاں طوائفیں اور نائیکہ قسم کی خواتین نوجوانوں کو سر عام دعوت گناہ دینے لگیں جس پر شہر کے معتبرمذہبی حلقوں میں سخت تشویش پا ئی جاتی تھی اس سلسلہ میں متحد ہ اسلامی کونسل کے بانی سید فیصل گیلانی کی زیر نگرانی دوسو سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ایک ڈنڈا فورس قائم کی گئی اور گزشتہ روز ایک بڑے احتجاجی جلوس کی کال دیدی گئی جس پر تھا نہ حجرہ شاہ مقیم میں حالیہ تعینات ایس ایچ او انسپکٹر نصیر احمد خاں لودھی نے بد کاری وفحاشی کے اڈوں کی تفصیلات حاصل کر کے گزشتہ شب باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا جسکے دوران ابتدائی طور پر تین اڈوں سے مجموعی طور پر رنگ رلیاں مناتے جوڑے اور نائیکہ خواتین جس میں منور بی بی ،جمیلہ بی بی ،رضیہ بی بی ،مینا بی بی ،زاہدہ بی بی ،محمد سلیم اور محمد ندیم شامل ہیں کو گرفتار کرلیا جبکہ بدنام زمانہ طوائف سکینہ بی بی اور مالک مکان منظور کھچی اسکی بیوی شہناز جنھوں نے اپنے مکان میں قحبہ خانہ کھول رکھا تھا اور یومیہ وصول کرتے رہے ان کیخلاف تین مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی دوسری طرف ڈی ایس پی دیپالپور رانا محمد اسلم اور ایس ایچ او تھا نہ حجرہ شاہ مقیم نصیر احمد خان لودھی نے سینکڑوں نوجوانوں پر مشتمل بڑے احتجاجی جلوس کے شرکاء کو پولیس کریک ڈاؤن اور آئندہ بڑی کاروائی کرنے کی یقین دہا نی کروادی جس پر احتجاجی جلوس پر امن طور پر منتشر ہوگیا اور نوجوانو ں نے پولیس کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:4مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل ونقدی لوٹ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker