تازہ ترینکھیل

ہم سب محمد عامر کے ساتھ ہیں، وہاب ریاض

لندن (نمائندہ سپورٹس) فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی محمد عامر کو چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتے ہیں۔ محمد عامر کی مخالفت کرنے والوں کو وہاب ریاض نے کرارا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور ہم سب محمد عامر کے ساتھ ہیں، پانچ سالوں میں عامر نے اپنی غلطی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ اب تنہا نہیں ہے۔فاسٹ بالر محمد وہاب ریاض نے کہا کہ عامر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں، ان کا رویہ عامر سے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر کے ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ جڑنے جارہا ہے، ایسے موقع پر سب کو عامر کا ساتھ دینا چاہیے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم کی تمام توجہ دورہ انگلینڈ پر مرکوز ہے، عامر اپنی پرفارمنس سے سب کو جواب دینے کے لئے تیار ہیں، امید ہے ایسا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  مُحَرّم الحرام کی اہمیت اور احترام!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker