پاکستانتازہ ترین

جلد ملک سے اندھیرے چھٹیں گے اور پورا ملک روشن ہو جائیگا، شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز)وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موثر کاوشیں رنگ لا رہی ہیں- جلد ملک سے اندھیرے چھٹیں گے اور پورا ملک روشن ہو جائیگا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے لئے دن رات ایک کر رکھا ہے، جلد ملک سے اندھیرے چھٹیں گے اور پورا ملک روشن ہو جائیگا۔وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت خلق اور غریب عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے، جبکہ حکومت کے انقلابی ترقیاتی پروگراموں سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان شعبوں کی ترقی کے لئے گزشتہ برس کی نسبت کہیں زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button